نئی دہلی 4 مارچ 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی سویڈن کے وزیر اعظم عزت مآب اسٹیفن لووین کے ساتھ پانچ مارچ 2021 کو ورچوئل سربراہ میٹنگ کریں گے۔ 2015 کے بعد سے دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پانچویں بات چیت ہوگی۔ وزیر اعظم  جناب نریندر مودی اپریل 2018 میں پہلی انڈیا نورڈک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے اسٹاک ہوم گئے تھے۔ وزیر اعظم اسٹفن لووین خصوصی میک ان انڈیا ویک کے لئے فروری 2016 میں ہندوستان آئے تھے۔ اس سے پہلے دونوں رہنما ستمبر 2015 میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے دوران ملے تھے۔ اپریل 2020 میں دونوں وزراء اعظم کے درمیان کووڈ 19 عالمی وبا کے سبب پیدا حالات پر ٹیلی فون پر بات ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ سویڈن کے سولہویں شاہ عالی جناب کارل گستاف اور ملکہ سلویا دسمبر 2019 میں ہندوستان کے دورے پر آئے تھے۔

ہندوستان اور سویڈن کے درمیان جمہوریت ، آزادی ، تکثیریت اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی موقف کے یکساں اقدار پر مبنی گرم جوشی دوستانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری اختراع۔ سائنس اور ٹکنالوجی کے علاوہ تحقیق و ترقی کے شبعوں میں بہت قریبی تعاون واشتراک ہے۔250 کے قریب سویڈش کمپنیاں ہندوستان میں مختلف شعبوں مثلاً صحت اور لائف سائنس، گاڑیاں تیار کرنے کی صنعت ، صاف ستھری ٹکنالوجی ، دفاع، بھاری مشینیں اور آلات میں سرگرم ہیں۔ ہندوستان کی تقریباً 75 کمپنیاں سویڈن میں سرگرم ہیں۔

سربراہ میٹنگ کے دوران دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کریں گے اور کووڈ کے بعد کے دور میں اشتراک میں مزید اضافے سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s exports hit $43.56 billion in April as shipments record double-digit growth

Media Coverage

India’s exports hit $43.56 billion in April as shipments record double-digit growth
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares a Sanskrit Subhashitam highlighting the virtues of firm resolve, self-control, and wisdom
June 02, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today shared a Sanskrit Subhashitam, observing that firm resolve and self-control are the powers that make even the most difficult paths easy. Shri Modi highlighted that today, our youth are continuously engaged in nation-building with this very resolve.

The Prime Minister posted on X:

"दृढ़ निश्चय और आत्म-संयम वह शक्ति है, जो कठिन से कठिन राह को भी आसान बना देती है। आज हमारे युवा साथी इसी संकल्प के साथ राष्ट्र निर्माण में निरंतर जुटे हुए हैं।

निश्चित्य यः प्रक्रमते
नान्तर्वसति कर्मणः।

अबन्ध्यकालो वश्यात्मा
स वै पण्डित उच्यते॥"

A person who begins a task after careful deliberation and with firm resolve, who never leaves it unfinished, who uses time wisely and who maintains complete control over their senses, such a person alone is truly wise.