معزز حاضرین،

قدرتی آفات انسانیت کے لیے مسلسل ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہیں۔ اس سال بھی انہوں نے عالمی آبادی کے ایک بڑے حصے کو متاثر کیا ہے۔ یہ واقعات واضح طور پر اس بات کی ضرورت اجاگر کرتے ہیں کہ آفات سے نمٹنے کی مؤثر تیاری اور ردعمل کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

اسی مقصد کے تحت بھارت نے اپنی جی-20 صدارت کے دوران ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ورکنگ گروپ یعنی قدرتی آفات کے خطرے کو کم کرنے کا عاملہ گروپ  تشکیل دیا۔ میں اس اہم ایجنڈے کو ترجیح دینے پر جنوبی افریقہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

دوستو،

آفات کے مقابلے میں لچک پیدا کرنے کے لیے ہماری حکمتِ عملی کو "ردعمل پر مبنی" نقطۂ نظر سے آگے بڑھ کر "ترقی پر مبنی" نقطۂ نظر اختیار کرنا ہوگا۔ یہی سوچ بھارت کی اس پہل کے پیچھے تھی جس کے تحت کولیشن فار ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر یعنی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلیے بنیادی ڈھانچے کا گروپ (سی ڈی آر آئی) قائم کیا گیا۔ سی ڈی آر آئی کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے جی-20 ممالک مالی وسائل، ٹیکنالوجی اور مہارتیں بروئے کار لا کر ایک زیادہ لچکدار مستقبل کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

دوستو،

بھارت کا یہ بھی ماننا ہے کہ خلائی ٹیکنالوجی کے فوائد پوری انسانیت تک پہنچنے چاہئیں۔ اسی لیے ہم جی-20 اوپن سیٹلائٹ ڈیٹا شراکت داری کی تجویز پیش کر رہے ہیں۔ اس اقدام کے تحت جی-20 ممالک کی خلائی ایجنسیوں کے سیٹلائٹ ڈیٹا اور تجزیات کو زیادہ قابلِ رسائی، باہمی ہم آہنگ اور مفید بنایا جائے گا، خصوصاً عالمِ جنوب کے ممالک کے لیے۔

دوستو،

پائیداری اور صاف توانائی عالمی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔ اہم معدنیات اس سلسلے میں بنیادی اہمیت رکھتے ہیں اور انہیں پوری انسانیت کا مشترکہ اثاثہ سمجھا جانا چاہیے۔ اسی لیے بھارت جی-20 اہم معدنیات کے سرکولیرٹی اقدام کی تجویز پیش کر رہا ہے، جو ری سائیکلنگ، شہری کان کنی اور سیکنڈ لائف بیٹریوں جیسے منصوبوں میں جدت کو فروغ دے سکتا ہے۔

سرکولیرٹی میں سرمایہ کاری سے بنیادی کان کنی پر انحصار کم ہوگا، سپلائی چین پر دباؤ گھٹے گا اور ماحول کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ اقدام مشترکہ تحقیق، ٹیکنالوجی کے مشترکہ معیارات اور عالمِ جنوب میں پائلٹ ری سائیکلنگ مراکز کے قیام کو بھی ممکن بنا سکتا ہے۔

 

دوستو،

نئی دہلی جی-20 سربراہ اجلاس کے دوران ہم نے 2030 تک قابلِ تجدید توانائی کو تین گنا اور توانائی کی کارکردگی کی شرح کو دو گنا کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ اس ہدف کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ ترقی یافتہ ممالک مقررہ وقت کے اندر سستی موسمیاتی مالی معاونت اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے اپنے وعدے پورے کریں۔

دوستو،

ماحولیاتی تبدیلی اور دیگر چیلنجوں کے باعث زرعی شعبہ اور غذائی تحفظ کو درپیش خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کئی ممالک میں کسان کھاد، ٹیکنالوجی، قرض، بیمہ اور منڈیوں تک رسائی میں بڑھتی ہوئی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ بھارت اس حوالے سے اپنے طور پر اقدامات کر رہا ہے۔

بھارت دنیا کے سب سے بڑے غذائی تحفظ اور غذائیت کی معاونت کے پروگرام کو چلاتا ہے۔ ہم دنیا کے سب سے بڑے ہیلتھ انشورنس پروگرام اور سب سے بڑے فصل بیمہ اسکیم بھی چلاتے ہیں۔ ہم شری انا (موٹے اناج/ملیٹس) کو فروغ دے رہے ہیں، جو غذائیت اور ماحول دونوں کے لیے انتہائی مفید سپر فوڈز ہیں۔

نئی دہلی جی-20 اجلاس کے دوران ہم نے ان مسائل پر دکن اصولوں پر اتفاق کیا تھا۔ اب ان اصولوں کی بنیاد پر ہمیں ایک جامع جی-20 روڈ میپ تیار کرنا چاہیے۔

دوستو،

لچک تنہا کوششوں سے پیدا نہیں ہو سکتی۔

جی-20 کو ایسی جامع حکمتِ عملیوں کو فروغ دینا ہوگا جو غذائیت، عوامی صحت، پائیدار زراعت اور آفات کی تیاری کو آپس میں جوڑ کر عالمی سلامتی کو مضبوط بنائیں۔

آپ سب کا بہت شکریہ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
55.49 crore UPI users onboarded by June 2026

Media Coverage

55.49 crore UPI users onboarded by June 2026
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister congratulates Mr. Andy Burnham on assuming office as Prime Minister of the United Kingdom
July 21, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today extended congratulations to Mr. Andy Burnham on assuming office as Prime Minister of the United Kingdom.

Shri Modi noted that India and the UK are bound by shared democratic values and enjoy wide-ranging cooperation across trade, investment, technology, defence, and people-to-people relations. With CETA entering into force this month, the Prime Minister pointed out that the bilateral partnership is poised to grow even stronger.

The Prime Minister stated that he looks forward to working closely with him to further deepen the India-UK Comprehensive Strategic Partnership and advance their shared Vision 2035.

In a post on X, the Prime Minister shared:

"Warmest congratulations to Mr. Andy Burnham on assuming office as Prime Minister of the United Kingdom.

India and the UK are bound by shared democratic values and enjoy wide-ranging cooperation across trade, investment, technology, defence and people-to-people relations. With CETA entering into force this month, our bilateral partnership is poised to grow even stronger.

I look forward to working closely with you to further deepen the India-UK Comprehensive Strategic Partnership and advance our shared Vision 2035.

@andyburnham"