’’ موسیقی ایک ایسا ذریعہ ہے ، جو ہمیں اپنے دنیاوی فرائض سے آگاہ کرتا ہے اور دنیا سے مربوط کاموں کو کرنے میں مدد کرتا ہے ‘‘
’’ یوگا ڈے کے تجربے نے یہ عندیہ دیا ہے کہ بھارت کی وراثت سے دنیا مستفید ہوئی ہے اور بھارت کی موسیقی میں بھی انسانی ذہن پر گہرائی تک اثر کرنے کی صلاحیت ہے‘‘
’’ دنیا کا ہر شخص بھارتی موسیقی کے بارے میں جاننے ، سیکھنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کا حقدار ہے ۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اُس کی دیکھ بھال کریں ‘‘
’’ آج کے دور میں ، جب کہ ٹیکنا لوجی کا اثر ہر طرف نظر آتا ہے ، موسیقی کے شعبے میں بھی ٹیکنا لوجی اور آئی ٹی کا انقلاب ہونا چاہیئے ‘‘
آج ہم کاشی جیسے آرٹ اور کلچر کے مراکز کو دوبارہ تیار کر رہے ہیں ‘‘

نئی دلّی ،28 جنوری /  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارتی کلاسیکی موسیقی  کے فنکار پنڈت جسراج کے یوم پیدائش پر  انہیں   گرانقدر خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیر اعظم نے   پنڈت جسراج کی  شخصیت  سے موسوم  لا زوال موسیقی کا  ذکر کیا اور درگا جسراج  اور  پنڈت سارنگ دیو  کی عظیم فن کار کی وراثت کو  زندہ رکھنے کے لئے ستائش کی ۔ وزیر اعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پنڈت جسراج کلچرل فاؤنڈیشن کے آغاز پر  اظہارِ خیال کر رہے تھے ۔

          وزیر اعظم نے بھارتی موسیقی کی  گہرائی کے وسیع علم    کے بارے میں بات کی ۔ جناب مودی نے کہا کہ  آسمانی توانائی کو محسوس کرنے کی قوت اور کائنات  کے بہاؤ میں موسیقی  کا مشاہدہ بھارتی کلاسیکی  موسیقی کی روایت کو غیر معمولی بناتی ہے ۔ وزیر اعظم نے  کہا کہ  موسیقی  ایک ایسا وسیلہ ہے ، جو ہمیں اپنی  دنیاوی  ذمہ داریوں  سے آگاہ کرتی ہے   اور یہ ہمیں  دنیاوی  کاموں کو انجام دینے میں بھی مدد کرتی ہے ۔

          وزیراعظم نے  بھارت کے  آرٹ اور کلچر  کی عظیم وراثت  کو محفوظ کرنے  کے پنڈت جسراج کلچرل فاؤنڈیشن  کے مقصد کی ستائش  کی ۔ انہوں نے فاؤنڈیشن سے کہا کہ وہ  اِس دور کی ٹیکنا لوجی کے دو اہم  پہلوؤں پر توجہ مرکوز کریں  ۔ انہوں نے کہا کہ پہلا  یہ  کہ بھارتی موسیقی   عالمگیریت کے اِس دور میں اپنی شناخت قائم کرے  ۔ انہوں نے کہا کہ یوگا ڈے کے تجربے سے یہ عندیہ ملتا ہے  کہ پوری دنیا  نے بھارتی وراثت سے فائدہ حاصل کیا ہے  اور بھارتی موسیقی میں بھی  انسانی ذہن  کو گہرائی تک  متاثر کرنے کی صلاحیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر شخص  بھارتی موسیقی کے بارے میں جاننے   ، سیکھنے  اور اِس سے فائدہ اٹھانے  کا حقدار ہے ۔  یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم  ، اُس کی دیکھ بھال کریں ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ آج کے دور میں  ، جہاں ٹیکنا لوجی کا اثر ہر طرف جاری ہے  ، ایسے میں  موسیقی کے شعبے میں بھی ٹیکنا لوجی اور آئی ٹی کا انقلاب ہونا چاہیئے ۔  انہوں نے  بھارتی  موسیقی کے آلات اور روایات پر مبنی صرف موسیقی  کے لئے وقف  اسٹارٹ اَپس  کے لئے زور دیا ۔

          انہوں نے  کاشی جیسے کلچر اور آرٹس کے مراکز   پھر سے  تیار کرنے کی  حالیہ کوششوں پر بھی  زور دیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ   بھارت نے  ماحولیات کے تحفظ  اور فطرت کے لئے محبت  میں اپنی عقیدت  کے ذریعے دنیا کو  ایک محفوظ مستقبل کا راستہ دکھایا  ہے ۔  انہوں نے آخر میں  کہا کہ بھارت کے ترقی  کے ، اِس سفر میں وراثت کے ساتھ  ساتھ ’ سب کا پریاس ‘ کو بھی شامل کیا جانا چاہیئے ۔

 

 

 

 

 

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Project Cheetah: How A Species Declared Extinct During Nehru Era Returned To India Under Modi Govt

Media Coverage

Project Cheetah: How A Species Declared Extinct During Nehru Era Returned To India Under Modi Govt
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister inaugurates Namo Hospital at Daman
June 05, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today inaugurated the Namo Hospital at Daman. He stated that this is in line with the ongoing efforts towards providing quality health treatment to the people, noting that the hospital features modern facilities and will go a long way in addressing the healthcare needs of the Union Territory and surrounding areas.

The Prime Minister posted on X:

"In line with our efforts towards providing quality health treatment to the people, the Namo Hospital at Daman was inaugurated. It has modern facilities and will go a long way in addressing the healthcare needs of the Union Territory and surrounding areas."