وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پورٹ مورسبی میں ہند-بحرالکاہل جزائر تعاون سے متعلق  فورم(ایف آئی پی آئی سی) کی تیسری سربراہ کانفرنس کے موقع پر جمہوریہ فجی کے وزیر اعظم جناب سیتوینی لیگامامادا رابوکا  کے ساتھ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ وزیر اعظم نے  یہ یاد کیا کہ ایف آئی پی آئی سی  کا  افتتاح  ان کےنومبر 2014 میں  فجی کے دورے کے دوران کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے  بحرالکاہل  جزائر کے ملکوں (پی آئی سی) کے ساتھ ہندوستان کا تعاون مسلسل مضبوط ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان گہری اور کثیر جہتی ترقیاتی شراکت داری کا جائزہ لیا اور صلاحیت سازی ، حفظان صحت ،  آب و ہوا سے متعلق  کارروائی، قابل تجدید توانائی، زراعت، تعلیم اور اطلاعاتی  ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں ہوئی  پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی ترقی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور کثیرسطحی فورموں پر تعاون کو مضبوط بنانے کے بارےمیں بھی اتفاق کیا۔ فجی کے صدر عزت مآب جناب راتو ولیم میوالیلی کاتونیویرے کی طرف سے وزیر اعظم جناب رابوکا نے وزیر اعظم جناب نریندرمودی کو جمہوریہ فجی کے اعلیٰ  اعزاز ’دی کمپینیئن آف دی آرڈر آف فجی (سی ایف)‘  سے نوازا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس اعزاز کے لیے  فجی حکومت اور  عوام کا شکریہ ادا کیا اور اسے ہندوستان کے عوام اور  دونوں ملکوں کے مابین  ایک  مخصوص اور  دائمی  رشتہ  قائم کرنے میں  اہم رول ادا کرنے والی  فجی- ہندوستانی برادری کی نسلوں کو وقف کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's telecom sector surges in 2025! 5G rollout reaches 85% of population; rural connectivity, digital adoption soar

Media Coverage

India's telecom sector surges in 2025! 5G rollout reaches 85% of population; rural connectivity, digital adoption soar
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،20 دسمبر 2025
December 20, 2025

Empowering Roots, Elevating Horizons: PM Modi's Leadership in Diplomacy, Economy, and Ecology