وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب انتھونی البانیز نے امریکہ کے ولمنگٹن میں چھٹویں کواڈ سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ ملاقات کی۔ مئی 2022 کے بعد سے یہ ان کی 9ویں بہ نفس نفیس ملاقات تھی۔

دونوں قائدین نے سیاسی اور تزویراتی، دفاع اور سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری، تعلیم اور تحقیق، موسمیاتی تبدیلی اور قابل احیاء توانائی، اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات جیسے متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے مشترکہ مفادات کے حامل علاقائی اور عالمی موضوعات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس امر کو تسلیم کیا کہ اعلیٰ سطحی روابط  کے تسلسل نے باہمی تعلقات کو مضبوط رفتار فراہم کی ہے۔

دونوں قائدین نے کثیر جہتی فورموں پر امدادِ باہمی کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور بھارت – آسٹریلیا جامع کلیدی شراکت داری کو مزید بلندیوں سے ہمکنار کرنے کی اپنی عہد بندگی دوہرائی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PLI schemes attract ₹2 lakh crore investment till September, lift output and jobs across sectors

Media Coverage

PLI schemes attract ₹2 lakh crore investment till September, lift output and jobs across sectors
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،13 دسمبر 2025
December 13, 2025

PM Modi Citizens Celebrate India Rising: PM Modi's Leadership in Attracting Investments and Ensuring Security