وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنگاپور کے سینئر وزیراورسابق وزیر اعظم جناب مسٹر لی ہیسین لونگ کے ساتھ میٹنگ کی۔  سینئر وزیر نے وزیراعظم جناب مودی  کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا۔

وزیر اعظم نے بھارت- سنگاپور اسٹریٹجک شراکت  داری کے فروغ میں سینئر وزیر جناب لی کے تعاون کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ سینئر وزیر جناب  لی سینئر وزیر کی حیثیت سے اپنے نئے کردار میں بھارتکے ساتھ سنگاپور کے تعلقات پر اپنی  توجہ اوررہنمائی جاری رکھیں گے۔

اپنی سابقہ ​​میٹنگوں کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم اور سینئر وزیر جناب  لی نے ایک جامع اسٹریٹجک  شراکت داری میں ہندوستان-سنگاپور تعلقات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ  بھارت –سنگاپور کی وزارتی گول  میز کی دو میٹنگوں کے شناخت شدہ  باہمی تعاون کے ان ستونوں کے تحت دونوں ملکوں کے لئے مزید تعاون کرنے کے امکانات ہیں۔ دونوں لیڈروں نے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Indian economy navigated well external uncertainties: RBI Bulletin

Media Coverage

Indian economy navigated well external uncertainties: RBI Bulletin
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،23 جولائی 2026
July 23, 2026

Digital Rails, PLI Jobs & Swift Justice: How PM Modi’s Governance is Rewiring India’s Future