وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23 مئی، 2022 کو ٹوکیو میں یونیکلو کی بنیادی کمپنی، فاسٹ رٹیلنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین، صدر اور سی ای او جناب تداشی یانائی سے ملاقات کی۔ میٹنگ میں انہوں نے بھارت کے تیزی سے بڑھتے کپڑے و ملبوسات کے بازار اور بھارت میں ٹیکسٹائل پروجیکٹوں کے لیے پیداوار سے جڑی ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی۔ انہوں نے صنعتی ترقی، بنیادی ڈھانچہ، ٹیکس کے نظام اور افرادی قوت کے شعبوں سمیت بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار میں آسانی سے متعلق مختلف اصلاحات پر بھی گفتگو کی۔

وزیر اعظم نے  ٹیکسٹائل کا مینوفیکچرنگ ہب بننے کے بھارت کے سفر میں، خاص طور سے کپڑا بنانے میں ٹیکنالوجیوں کے استعمال کے شعبے میں یونیکلو کو زیادہ حصہ داری کے لیے مدعو کیا۔ وزیر اعظم نے ٹیکسٹائل کے شعبے کو مزید مضبوط کرنے کے مقصد سے شروع کی گئی پی ایم-متر اسکیم میں بھی حصہ لینے کے لیے یونیکلو کو مدعو کیا۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
IndiaAI Mission-backed startup Avataar launches indigenous video AI model

Media Coverage

IndiaAI Mission-backed startup Avataar launches indigenous video AI model
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،13 جون 2026
June 13, 2026

Viksit Bharat Accelerating: Tech, Defense, Infra & Exports Power India's Global Leap Under the Leadership of PM Modi