وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23 مئی، 2022 کو ٹوکیو میں این ای سی کارپوریشن کے چیئرمین، ڈاکٹر نوبوہیرو اینڈو سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے ہندوستانی مواصلات کے شعبہ میں، خاص طور پر چنئی-انڈومان اور نکوبار جزائر (سی اے این آئی) اور کوچی-لکشدیپ جزائر (کے ایل آئی) او ایف سی پروجیکٹوں میں این ای سی کے رول کی تعریف کی۔ انہوں نے پروڈکشن لنکڈ انسینٹو (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔
وزیر اعظم جناب مودی اور ڈاکٹر اینڈو نے صنعتی ترقی، ٹیکس کے نظام اور محنت و مزدوری سمیت بھارت میں کاروبار کرنے کو آسان بنانے کے لیے کی جا رہی مختلف اصلاحات پر گفتگو کی۔ دونوں معزز شخصیات نے نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے شعبے میں بھارت میں دستیاب مواقع کے بارے میں بھی بات چیت کی۔
PM @narendramodi highlighted India's reform trajectory. He talked about opportunities in areas such as digital learning, FinTech, infra and logistics networks. pic.twitter.com/iFNW3L6BLc
— PMO India (@PMOIndia) May 23, 2022
PM @narendramodi met Mr. Nobuhiro Endo, the Chairman of NEC Corporation. Mr. Endo spoke about opportunities in India in areas such as smart cities, emerging technologies and an innovative effort to encourage learning of Japanese in India. pic.twitter.com/UJ4H4R0OOM
— PMO India (@PMOIndia) May 23, 2022