وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھمپو میں بھوٹان کے چوتھے بادشاہ،عزت مآب  جگمے سنگئے وانگچک سے ملاقات  کی۔

وزیر اعظم نے عزت مآب  چوتھے بادشاہ کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور بھارت کی حکومت اور عوام کی جانب سے اُن کی صحت و تندرستی کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں پیش کیں۔ وزیر اعظم نے بھارت۔بھوٹان کی دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں عزت مآب  چوتھے بادشاہ کی قیادت، رہنمائی اور مشوروں پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ اس سلسلے میں انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے والے مشترکہ روحانی اور ثقافتی رشتوں کو اجاگر کیا۔

 

وزیر اعظم نے تھمپو میں جاری عالمی امن کی دعا کے فیسٹیول کے تہوارکے تحت چانگلیمتھنگ اسٹیڈیم میں کلاچکرا کی افتتاحی  تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کے ساتھ بھوٹان کے بادشاہ، بھوٹان کے چوتھے بادشاہ اور بھوٹان کے وزیر اعظم بھی موجود تھے۔ یہ دعائیں بھوٹان کے چیف ایبٹ، عزت مآب جی کھینپو کی زیرِ صدارت ادا کی گئیں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Operation Sagar Bandhu: India provides assistance to restore road connectivity in cyclone-hit Sri Lanka

Media Coverage

Operation Sagar Bandhu: India provides assistance to restore road connectivity in cyclone-hit Sri Lanka
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،5 دسمبر 2025
December 05, 2025

Unbreakable Bonds, Unstoppable Growth: PM Modi's Diplomacy Delivers Jobs, Rails, and Russian Billions