وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ  جنگلی جانوروں کاعالمی دن  جنگلی حیات کے اس ناقابل یقین حیوانات کے تنوع کو منانے کے بارے میں ہے جو ہمارے  کرہ ارض کو مالا مال کرتا ہے اور ہمارے ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھتا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ یہ دن جنگلی جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ہر فرد کو تسلیم کرنے اور تحفظ ، پائیدار طریقوں اور رہائش گاہوں کے تحفظ کے  تئیں  اپنے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے تاکہ جنگلی جانوروں کو فروغ دیئے جانے کا سلسلہ  جاری رہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ دنیا کےچند انتہائی نایاب اور شاندار جنگلی جانوروں کا مسکن ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا میں موجود شیروں کی کل تعداد کا 70 فیصد سے زائد ہندوستان میں پایا جاتا ہے۔ اسی طرح ایک سینگ والے گینڈے کی سب سے بڑی  تعداد  بھی ہندوستان میں ہے اور ایشیائی ہاتھیوں کی تعداد بھی یہاں سب سے زیادہ ہے۔ وزیراعظم  نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں صرف ہندوستان ہی وہ مقام ہے جہاں باوقار ایشیائی شیر قدرتی ماحول میں فروغ پا ر ہے ہیں

ہندوستان کی ثقافتی روایت پر زور دیتے ہوئے وزیرِاعظم  نریندر مودی نے کہا کہ ہمارے مذہبی و روحانی صحیفے تمام جانوروں کی بھلائی کے  تئیں  دعا گو رہیےہیں اور جنگلی جانوروں کے تئیں حساسیت اور تحفظ کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر ایک سنسکرت سبھاشیتم بھی شیئر کیا، جس میں کہا گیا ہے —

“निर्वनो वध्यते व्याघ्रो निर्व्याघ्रं छिद्यते वनम्। तस्माद् व्याघ्रो वनं रक्षेद् वनं व्याघ्रं च पालयेत्॥”

سبھاشتم   میں کہا   گیاہے کہ جنگلات کے بغیر ، شیر ہلاک ہو جاتے ہیں ؛ اور شیروں کے بغیر ، جنگلات تباہ ہو جاتے ہیں ۔  لہذا ، شیر جنگل کی حفاظت کرتا ہے اور جنگل شیر کی حفاظت کرتا ہے ، جو فطرت کے گہرے باہمی انحصار کی نشاندہی کرتا ہے ۔

ایکس پر لکھی گئی  سلسلے وار پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ ؛

‘‘جنگلی  جانوروں کا عالمی دن ان ناقابل یقین  جانوروں  کے تنوع کو منانے کے بارے میں ہے جو ہمارے کرہ ارض کو مالا مال  کرتا ہے اور ہمارے ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھتا ہے ۔  یہ جنگلی جانوروں  کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ہر فرد کو تسلیم کرنے کا بھی دن ہے ۔  ہم تحفظ ، پائیدار طریقوں اور رہائش گاہوں کے تحفظ کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں تاکہ ہمارے جنگلی جانور فروغ پاتے رہیں ۔

 

‘‘ہم ہندوستان میں اس حقیقت کی قدر کرتے ہیں  کہ ہندوستان دنیا کے کچھ غیر معمولی جنگلی  جانوروں کا مسکن  ہے ۔ ہندوستان  دنیا کی 70فیصد سے زیادہ شیروں کی آبادی کا مسکن ہے ۔  ہمارے پاس ایک سینگ والے گینڈے کی سب سے بڑی تعداد ہے ، سب سے زیادہ ایشیائی ہاتھی کی تعداد ہے ۔  ہندوستان دنیا میں واحد وہ جگہ ہے جہاں شاندار  طریقے سےایشیائی شیر پروان چڑھتا ہے ۔’’

این ڈی اے حکومت نے جنگلی جانوروں کے تحفظ کے لیے متعدد کوششیں کی ہیں ۔  اس میں بین الاقوامی بگ کیٹ الائنس کا قیام شامل ہے ، جو ساتھی ممالک کے ساتھ بہترین طریقوں کو  مشترک کرنے کے لیے ایک غیر معمولی فورم ہے ۔  دیگر کوششوں میں  وہ کوششیں  بھی شامل ہےجن کا مقصد گریٹ انڈین بسٹرڈ ، گھڑیال ، سلوتھ بیئر اور چیتوں کی نقل مکانی کی حفاظت کرنا ہے ۔

 

“आज World Wildlife Day है। हमारे शास्त्रों में सभी जीवों के कल्याण की कामना की गई है। उनसे हमें वन्यजीवों के संरक्षण के साथ-साथ उनके प्रति संवेदनशील होने की प्रेरणा भी मिलती है। उसका एक उदाहरण यह है… निर्वनो वध्यते व्याघ्रो निर्व्याघ्रं छिद्यते वनम्। तस्माद् व्याघ्रो वनं रक्षेद् वनं व्याघ्रं च पालयेत्॥”

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
One of the world’s first canal-top solar projects placed a 750-meter solar array above an Indian irrigation canal, generating clean power while saving an estimated 9 million liters of water each year

Media Coverage

One of the world’s first canal-top solar projects placed a 750-meter solar array above an Indian irrigation canal, generating clean power while saving an estimated 9 million liters of water each year
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares Sanskrit Subhashitam underlining the importance of dedication and determined effort in accomplishing every goal
July 17, 2026
Prime Minister expresses happiness on the launch of India's first hydrogen train

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, shared a Sanskrit Subhashitam underlining the importance of dedication and determined effort in accomplishing every goal:

"प्रभूतं कार्यमल्पं वा यन्नरः कर्तुमिच्छति।

सर्वारम्भेण तत् कार्यं सिंहादेकं प्रचक्षते।।"

The Prime Minister also said that the dream of India receiving its first hydrogen train has become a reality, marking a significant milestone in the nation's efforts to build a clean, green and future-ready transport system. He congratulated everyone associated with this remarkable achievement.

The Prime Minister posted on X:

आज भारत को पहली हाइड्रोजन ट्रेन मिलने का सपना साकार होने जा रहा है। यह आत्मनिर्भर भारत और सतत विकास की दिशा में एक बहुत बड़ा दिन है। मैं इससे जुड़े सभी लोगों को बहुत बधाई देता हूं।

प्रभूतं कार्यमल्पं वा यन्नरः कर्तुमिच्छति।

सर्वारम्भेण तत् कार्यं सिंहादेकं प्रचक्षते।।