وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کے پہلے صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجیندر پرساد کی جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا:
‘‘ آزاد بھارت کے پہلے صدر جمہوریہ اور غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل بھارت رتن ڈاکٹر راجیندر پرساد کو ان کی جینتی پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے بھارت کی جنگ آزادی میں اپنا گراں قدر تعاون دیا۔ قوم کے مفاد کے لئے وقف ان کی زندگی، ملک کے عوام کے لئے ہمیشہ ترغیب کاباعث رہے گی’’۔
स्वतंत्र भारत के पहले राष्ट्रपति और अद्वितीय प्रतिभा के धनी भारत रत्न डॉ. राजेन्द्र प्रसाद को उनकी जयंती पर शत-शत नमन। उन्होंने देश के स्वतंत्रता संग्राम में अपना विशिष्ट योगदान दिया। राष्ट्रहित में समर्पित उनका जीवन देशवासियों के लिए हमेशा प्रेरणास्रोत बना रहेगा।
— Narendra Modi (@narendramodi) December 3, 2021


