وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج حضرت امام حسین ؑ کو خراجِ عقیدت پیش کیا، ان کی لازوال شہادت اور حق و انصاف کے تئیں ان کے اٹل عزم کو یاد کیا۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ امام حسین کی زندگی اور شہادت، جراءت اور عزم کے جذبے کی ایک لازوال یادگار ہیں۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
”حضرت امام حسین ؑ کی شہادت بہت سے لوگوں کو حق و انصاف کے حصول میں ثابت قدم رہنے کے لیے تحریک بخشتی ہے۔ یہ جراءت اور عزم کے لازوال جذبے کی بھی یاد دلاتی ہے۔“
The sacrifice of Hazrat Imam Hussain (AS) continues to inspire many people to remain steadfast in the pursuit of truth and justice. It is also a reminder of the enduring power of courage and conviction.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 26, 2026


