پولیس یادگاری دن کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کے پولیس اہلکاروں کی ہمت اور قربانی کو دلی خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ملک اور اس کے شہریوں کی حفاظت کے تئیں ان کے پختہ عزم کا اعتراف کیا۔
آج ایکس پر ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا:
’’پولیس یادگاری دن پر، ہم اپنے پولیس اہلکاروں کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں اور ڈیوٹی کے دوران ان کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہیں۔ ان کی ثابت قدمی ہمارے ملک اور لوگوں کو محفوظ رکھتی ہے۔ بحران کے وقت اور ضرورت کے لمحات میں ان کی بہادری اور عزم قابل تعریف ہے‘‘۔
On Police Commemoration Day, we salute the courage of our police personnel and recall the supreme sacrifice by them in the line of duty. Their steadfast dedication keeps our nation and people safe. Their bravery and commitment in times of crisis and in moments of need are…
— Narendra Modi (@narendramodi) October 21, 2025


