وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج، سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ترغیب فراہم کرنے والی دوراندیش شخصیت، شاندار سائنس داں، سرپرست اور ایک عظیم محب وطن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے ۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:
"ہمارے پیارے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہیں ترغیب فراہم کرنے والی دوراندیش شخصیت، شاندار سائنس داں، سرپرست اور ایک عظیم محب وطن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ ملک کے تئیں ان کا جذبہ ایثار مثالی تھا۔ ان کے خیالات بھارت کے نوجوانوں کو ایک ترقی یافتہ اور مضبوط بھارت کی تعمیر میں تعاون فراہم کرنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔"
On his death anniversary, paying homage to our beloved former President, Dr. APJ Abdul Kalam. He is remembered as an inspiring visionary, outstanding scientist, mentor and a great patriot. His dedication to our nation was exemplary. His thoughts motivate the youth of India to…
— Narendra Modi (@narendramodi) July 27, 2025


