وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کی عظیم ترین روحانی شخصیات میں سے ایک آدی شنکراچاریہ کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔  جناب مودی نے کہا کہ ان کی گہری تعلیمات ، خیالات اور ادویت ویدانت کا فلسفہ عالمی سطح پر بے شمار لوگوں کی رہنمائی کرتا ہے ۔  اور روحانی فکر کو زندہ کرنے اور ملک بھر میں روحانی مراکز قائم کرنے کی ان کی کوششیں ایک دیرپا تحریک بنی ہوئی ہیں ۔ جناب مودی نے مزید کہا ، ’’ان کی حکمت ہماری راہ کو روشن کرتی رہے اور سچائی ، ہمدردی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے ہماری وابستگی کو مضبوط کرتی رہے ۔‘‘

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’آدی شنکراچاریہ جینتی کے مقدس موقع پر ، ہندوستان کی عظیم ترین روحانی شخصیات میں سے ایک کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ۔  ان کی گہری تعلیمات ، خیالات اور ادویت ویدانت کا فلسفہ عالمی سطح پر بے شمار لوگوں کی رہنمائی کرتا ہے ۔  انہوں نے ہم آہنگی ، نظم و ضبط اوروحدت الوجود پر زور دیا ۔  روحانی فکر کو زندہ کرنے اور ملک بھر میں روحانی مراکز قائم کرنے کی ان کی کوششیں ایک دیرپا تحریک بنی ہوئی ہیں ۔  ان کی حکمت ہماری راہ کو روشن کرتی رہے اور سچائی ، ہمدردی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے ہماری وابستگی کو مضبوطی عطا کرے ۔ ‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Project Cheetah: How A Species Declared Extinct During Nehru Era Returned To India Under Modi Govt

Media Coverage

Project Cheetah: How A Species Declared Extinct During Nehru Era Returned To India Under Modi Govt
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 5 جون 2026
June 05, 2026

From Chenab to the World Stage: PM Modi’s India is Delivering Exactly What the Planet Needs — Reliable Partnerships & Transformative Progress