وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اسٹیٹ ہاؤس میں جمہوریہ ماریشس کے صدر عالی جناب دھرمبیر گوکھول سے ملاقات کی۔

 

دونوں لیڈروں نے بھارت اور ماریشس کے درمیان خصوصی اور قریبی دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس تناظر میں، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تاریخ اور عوام سے عوام کے مضبوط روابط کی موجودگی کو یاد کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ماریشس کے قومی دن سے متعلق تقریبات میں دوسری بار مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ایک خصوصی اقدام میں وزیر اعظم نے صدر گوکھول اور خاتون اول ورندا گوکھول کو او سی آئی کارڈ سونپے۔ وزیر اعظم نے اسٹیٹ ہاؤس میں آیوروید گارڈن کا بھی دورہ کیا ، جو حکومت ہند کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ماریشس آیوروید سمیت روایتی ادویات کے فوائد کو آگے بڑھانے میں ہندوستان کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے۔

 

بات چیت کے بعد صدر گوکھول نے وزیر اعظم کے اعزاز میں سرکاری ظہرانے کا اہتمام کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s continuing tradition of celebrating its teachers

Media Coverage

India’s continuing tradition of celebrating its teachers
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 5 اگست 2026
September 05, 2026

The New Indian Equation: Policy + People = Tangible Progress Under PM Modi