وزیراعظم نے نمیبیا کی صدر سے ملاقات کی

Published By : Admin | July 9, 2025 | 19:55 IST

نمیبیا کے اپنے سرکاری دورے کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نمیبیا کی  صدرعزت مآب   ڈاکٹر نیتمبو نندی ندیتواہسے ملاقات ونڈہوک میں اسٹیٹ ہاؤس میںملاقات کی۔

 سٹیٹ ہاؤس پہنچنے پر صدر نندی ندیتواہ نے وزیر اعظم کا پرتپاک اور رسمی استقبال کیا۔ وزیر اعظم کی سطح پربھارت سے نمیبیا کا یہ دورہ 27 سال بعد ہوا ہے۔ یہ پہلا دوطرفہ سرکاری دورہ بھی تھا جس کی میزبانی صدر نندی ندیتواہ نے اس سال مارچ میں عہدہ سنبھالنے کے بعد کی تھی۔

وزیر اعظم نے نمیبیا کی سربراہ مملکت منتخب ہونے پر صدر نندی ندایتواہ کو مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے اس قابل فخر تاریخ کو یاد کیا جو دوطرفہ تعلقات کی بنیاد ہے۔ وزیراعظم نے نمیبیا کے بانی ڈاکٹر سیم نجوما کے اس سال انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاع، میری ٹائم سیکورٹی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور یو پی آئی، زراعت، صحت اور فارما، توانائی اور اہم معدنیات کے شعبوں سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔

 

دوطرفہ تجارت میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، رہنماؤں نےکہا کہ اس معاملہ میں مکمل صلاحیت کا استعمال کرنا باقی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے انڈیاایس اے سی یو پی ٹی اے پر بات چیت کو تیز کرنے پر زور دیا۔ وزیر اعظم نےکہا کہ بھارت نمیبیا کے ماہرین کے لیے صلاحیت سازی کے پروگراموں کے ذریعے ترقیاتی تعاون کی کوششوں کو تیز کرے گا اور نمیبیا میں مینوفیکچرنگ سہولیات کے قیام میں شراکت کی تلاش کرے گا۔ وزیر اعظم نے زراعت، انفارمیشن ٹکنالوجی، سائبر سیکورٹی، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے اور بچوں کی بہبود کے شعبوں میں فوری اثر والے ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھارت کی حمایت کی پیشکش کی۔ وزیر اعظم نے زرعی مقاصد کے لیے ڈرون کے استعمال میں بھارت کے تجربے کا اشتراک کیا، یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جو نمیبیا کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

وزیر اعظم نے بھارت میں چیتا کے تحفظ کے منصوبے میں نمیبیا کی حمایت کے لیے صدر نندی ندیتواہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نمیبیا کو انٹرنیشنل بگ کیٹ الائنس میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی۔

 

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارتیہ عوام کے ساتھ بھرپور حمایت اور یکجہتی کے لیے نمیبیا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے گلوبل ساؤتھ کی آواز کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد بھی کیا۔بات چیت کے بعد، دونوں رہنماؤں نے صحت اور صنعت کاری کے شعبوں میں دو مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کا مشاہدہ کیا۔ اس کے علاوہ، یہ اعلان کیا گیا کہ نمیبیا نے کولیشن فار ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر اینڈ گلوبل بائیو فیول میں شمولیت اختیار کی ہے، اور یو پی آئی ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے لائسنسنگ معاہدہ کرنے والا پہلا ملک ہے۔

 

صدر نندی ندیتواہ نے وزیر اعظم کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا۔ وزیر اعظم نے انہیں باہمی طور پر آسان وقت پر بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

 

Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
Healthcare affordability a key priority, duty cuts & GST reductions benefitting citizens: Piyush Goyal

Media Coverage

Healthcare affordability a key priority, duty cuts & GST reductions benefitting citizens: Piyush Goyal
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Visits LNJP Hospital, Meets Blast Victims
November 12, 2025
PM assures that those behind the conspiracy will be brought to Justice

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, today visited LNJP Hospital in Delhi to meet those injured in the recent blast incident. He interacted with the victims and their families, inquired about their treatment, and conveyed his heartfelt prayers for their swift and complete recovery.

Expressing deep concern over the incident, the Prime Minister reaffirmed the government’s commitment to ensuring justice. “Those behind the conspiracy will be brought to justice,” he asserted.

In a post on X, Shri Modi said:

“Went to LNJP Hospital and met those injured during the blast in Delhi. Praying for everyone’s quick recovery.

Those behind the conspiracy will be brought to justice!”