وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ارجنٹینا کے صدر محترم جاویئر میلی سے ملاقات کی۔ جب وزیراعظم کاسا روزاڈا پہنچے تو صدر میلی نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ کل بیونس آئرس پہنچنے پر وزیراعظم کو شاندار استقبالیہ دیا گیا۔ یہ دورہ اس لحاظ سے بڑی اہمیت رکھتا ہے کہ یہ ارجنٹینا کا کسی بھارتی وزیراعظم کا 57 سال بعد پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔ اس سال بھارت اور ارجنٹینا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے یہ سال دو طرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے صدر میلی کا، اُن اور ان کے وفد کے ساتھ حسنِ سلوک اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

 

دونوں رہنماؤں کے درمیان محدود اور وفدی سطح پر ملاقاتیں ہوئیں۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیل سے جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، جن میں اہم معدنیات، تیل و گیس، دفاع، ایٹمی توانائی، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، زرعی مقاصد کے لیے ڈرونز کا استعمال، ماہی گیری اور بجلی کی ترسیل کی نگرانی، اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) ، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، یو پی آئی، خلائی تحقیق، ریلوے، دواسازی، کھیل اور عوامی روابط شامل ہیں۔ رہنماؤں نے جاریہ اقتصادی تعاون کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ دو طرفہ تجارت مستحکم راہ پر ہے، تاہم دونوں فریقین کو تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور نئی جہت تلاش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ باہمی تجارت کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ اس ضمن میں، انہوں نے بھارت-مریکیسور ترجیحی تجارتی معاہدے کی توسیع پر بھی گفتگو کی۔

 

وزیراعظم نے پہلگام میں ہوئے بربریت آمیز دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرنے پر صدر میلی کا شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف بھارت کے موقف کی حمایت پر ارجنٹینا کی یکجہتی کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی انسانیت کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور عالمی سطح پر اس کے خلاف لڑائی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قریبی اشتراک جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور عالمی خطۂ جنوب کے مسائل کو زیادہ مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

وزیراعظم نے اپنے دورے کے اختتام پر بیونس آئرس میں مہاتما گاندھی اور رابندر ناتھ ٹیگور کے مجسموں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر میلی نے ارجنٹینا کے اس تاریخی دورے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے صدر میلی کو مناسب وقت پر بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
On Puri’s Grand Road, a devotee’s submission

Media Coverage

On Puri’s Grand Road, a devotee’s submission
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister speaks with the Amir of Qatar
July 16, 2026
PM conveys heartfelt condolences on the passing of the Father Amir of Qatar
PM recalls the Father Amir’s visionary leadership and his contribution to strengthening India-Qatar relations
The two leaders reaffirm their resolve to carry forward the Father Amir’s legacy

Prime Minister Shri Narendra Modi had a telephone conversation today with the Amir of the State of Qatar, H.H. Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani.

Prime Minister conveyed his heartfelt condolences on the passing of H.H. Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani, the Father Amir of Qatar.

Recalling the Father Amir’s significant contributions as the chief architect of modern Qatar, Prime Minister paid tribute to his visionary leadership, and recalled his pivotal role in strengthening India-Qatar relations over the years as well as his deep affection for India and the Indian community in Qatar.

The Amir of Qatar thanked Prime Minister for his call and conveyed his appreciation for the words of support in this difficult hour.

The two leaders reaffirmed their resolve to carry forward the Father Amir’s legacy and further strengthen the India-Qatar Strategic Partnership and people-to-people ties.

They agreed to remain in close touch.