وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھمپو میں بھوٹان کے بادشاہ عزت مآب  جگمے کھیسر نامگیال وانگ چک سے ملاقات کی۔ پارو سے تھمپو تک کے سفر کے دوران لوگوں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ انہوں نے اپنے اس مخصوص عوامی استقبال کے لیے عزت مآب بادشاہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

وزیر اعظم مودی اور بھوٹان کے عزت مآب بادشاہ نے  مضبوط اور غیر معمولی ہند-بھوٹان دوستی پر انتہائی طمانیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے گہرے رشتوں کو  بروئے کار لانے میں لگاتار ڈروک گیالپو کے ذریعے فراہم  کیے گئے رہنما وژن کی تعریف کی۔

 

اس ملاقات نے دو طرفہ تعاون کے تمام گوشوں کا جائزہ لینے کا موقع فراہم  کیا۔ دونوں لیڈروں نے یہ یاد کرتے ہوئے کہ بھوٹان کے لیے ہندوستان اور ہندوستان کے لیے بھوٹان ایک مستقل حقیقت ہے، اس اہم  قابل تغیر شراکت داری کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔ انہوں نے توانائی، ترقیاتی تعاون، نوجوان، تعلیم، صنعت کاری اور ہنرمندی کے فروغ کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو  وسیع کرنے سے متعلق مواقع پر غور کیا۔ دونوں لیڈروں نے گولیفو مائنڈ فلنیس سٹی پروجیکٹ کے ذکر سمیت کنیکٹویٹی اور سرمایہ کاری کی تجویزوں کے سلسلے میں ہوئی پیش رفت پر بھی بات چیت کی۔

 

ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان دوستی اور تعاون کے  منفرد تعلقات ہیں، جن کی عکاسی باہمی اعتماد اور سمجھ سے ہوتی ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Renewables up 24%, emissions up just 0.9%: India charts a different energy path

Media Coverage

Renewables up 24%, emissions up just 0.9%: India charts a different energy path
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،29 جون 2026
June 29, 2026

PM Modi Advancing National Strength Through Unity, Innovation and Janbhagidari