وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں ہون ہائی ٹیکنالوجی گروپ (فاکسکون) کے چیئرمین جناب ینگ لیو سے ملاقات کی۔ انہوں نے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد ہندوستان کے ٹیک اور اختراعی ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا ہے۔
ہون ہائی ٹیکنالوجی گروپ (فاکسکون) کے ایک ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
’’ جناب ینگ لیو سے اچھی ملاقات ہوئی۔ ہماری بات چیت میں مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا جن کا مقصد ہندوستان کے ٹیک اور اختراعی ایکو سسٹم کو فروغ دینا ہے۔‘‘
Had a good meeting with Mr. Young Liu. Our discussions covered various topics aimed at enhancing India’s tech and innovation eco-system. https://t.co/a2hgQtKvjG
— Narendra Modi (@narendramodi) March 1, 2023


