چیک جمہوریہ کے وزیراعظم عزت مآب جناب پیٹر فیالا وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024میں شرکت کے لئے 9 سے 11 فروری 2024 تک ہندوستان کے دورے پر ہیں۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج وزیراعظم فیالا سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو آگے لے جانے کے راستے تلاش کرنے پر بات کی۔ خاص طور سے نالج، ٹیکنالوجی اور سائنس کے شعبوں کا احاطہ کیاگیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ متعدد چیک کمپنیوں نے میک ان انڈیا پہل کے تحت  دفاع، ریلوے اور ہوابازی کے شعبوں میں ہندوستانی مینوفیکچررز کے ساتھ ساجھیداری کی ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ ہندوستان کے ترقی کے سفر اور چیک جمہوریہ کی فعال صنعتی بنیاد عالمی سپلائی چین میں دونوں ملکوں کو مثالی ساجھیدار بناتی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اختراع پر ہند-چیک کلیدی ساجھیداری کے مشترکہ بیان کی منظوری کو ہندوستان اور چیک تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ مشترکہ بیان دونوں ملکوں کے درمیان اسٹارٹ اپس اور اختراع ، سائبر اور سرکلر اکنومی جیسے شعبوں میں باہمی تال میل اور شراکت داری میں اضافے کے لئے سودمند ثابت ہوگا۔

وزیراعظم فیالا جے پور جائیں گے، جہاں این آئی ایم ایس یونیورسٹی کی جانب سے انہیں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی جائے گی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi hails India’s ‘Mission Drishti’ launch as ‘world’s first OptoSAR satellite’ enters orbit

Media Coverage

PM Modi hails India’s ‘Mission Drishti’ launch as ‘world’s first OptoSAR satellite’ enters orbit
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 4 مئی 2026
May 04, 2026

Green Roads, Smart Tolls, Trillion-Dollar Dreams: How PM Modi's Policies are Supercharging a Modern India