وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آرٹیکل 370 اور 35 (اے) کو منسوخ کرنے کے پارلیمنٹ کے 5 سال پرانے فیصلے کو یاد کرتے ہوئے اسے ایک  اہم  لمحہ قرار دیا جس نے جموں و کشمیر اور لداخ میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا۔

 جناب مودی نے X پر پوسٹ کیا:

"آج ہم ہندوستان کی پارلیمنٹ کے آرٹیکل 370 اور 35 (اے) کو منسوخ کرنے کے فیصلے کے 5 سال مکمل کر رہے ہیں، جو ہماری قوم کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے۔ یہ جموں و کشمیر اور لداخ میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز تھا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ ان جگہوں پر آئین ہند کو  مکمل طور پر گرمجوشی کے ساتھ دستور بنانے والے عظیم مردو خواتین کے وژن کے مطابق نافذ کیا گیا۔ اس منسوخی نے ان خواتین ، نوجوانوں، پسماندہ، قبائلی اور کمزور برادریوں کے لیے ، سلامتی، وقار اور مواقع فراہم کیےجوترقی  کے ثمرات سے محروم تھے۔ اسی کے ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنایا کہ بدعنوانی، جس نے جموں و کشمیر کو دہائیوں سے جکڑا  ہوا تھا، اس کا خاتمہ ہو۔

میں جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری حکومت آنے والے وقتوں میں ان کے لیے کام کرتی رہے گی اور ان کی امنگوں کو پورا کرے گی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
HPV vaccination drive crosses 8 mn doses as India targets cervical cancer

Media Coverage

HPV vaccination drive crosses 8 mn doses as India targets cervical cancer
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،11 اگست 2026
September 11, 2026

Seva Pakhwada to Superpower Status: Why Citizens Are Hailing PM Modi’s Relentless Push