وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 31 ویں عالمی یونیورسٹی گیمز میں 11 گولڈز، 5 سلور اور 10 کانسے سمیت 26 تمغے حاصل کرنے کا بے مثال ریکارڈ قائم کرنے کے لئے ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ 1959 میں اپنے آغاز کے بعد سے عالمی یونیورسٹی گیمز میں یہ ہندوستان کی بہترین کارکردگی ہے اور اس کامیابی کے لیے کھلاڑیوں، ان کے اہل خانہ اور کوچز کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

‘‘ایک کھیل کی کارکردگی جو ہر ہندوستانی کا سر فخر سے اونچا کردے گی!

31 ویں عالمی یونیورسٹی گیمز میں، ہندوستانی کھلاڑی 26 تمغوں کے بے مثال ریکارڈ کے ساتھ واپس آئے! ہماری اب تک کی بہترین کارکردگی، اس میں 11 گولڈ، 5 سلور اور 10 کانسے شامل ہیں۔

ہمارے ان حیرت انگیز صلاحیتوں والے کھلاڑیوں کو سلام جنہوں نے قوم کا نام روشن کیا اور آنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔’’

‘‘خاص طور پر خوشی کی بات یہ ہے کہ ہندوستان نے 1959 میں اپنے آغاز سے لے کر اب تک ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں کل 18 تمغے جیتے ہیں۔ اس طرح اس سال 26 میڈلز کا مثالی نتیجہ واقعی قابل ذکر ہے۔

شاندار کارکردگی ہمارے کھلاڑیوں کی غیر متزلزل لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میں اس کامیابی کے لیے کھلاڑیوں، ان کے اہل خانہ اور کوچز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی آئندہ کوششوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔’’

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Ray Dalio: Why India is at a ‘Wonderful Arc’ in history—And the 5 forces redefining global power

Media Coverage

Ray Dalio: Why India is at a ‘Wonderful Arc’ in history—And the 5 forces redefining global power
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،25 دسمبر 2025
December 25, 2025

Vision in Action: PM Modi’s Leadership Fuels the Drive Towards a Viksit Bharat