وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے دوسہ میں ’پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا‘ کو ’گود بھرائی‘  کی تقریب کے طور پر منانے کے نئے اقدام کی ستائش کی ہے۔

ایک  سلسلہ وار ٹوئٹ میں راجستھان کے دوسہ سے  رکن پارلیمنٹ محترمہ جسکور مینا نے بتایا کہ راجستھان کے دوسہ میں  لوگ پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کو 'گود بھرائی'  کی تقریب کے طور پر مناتے ہیں جہاں تمام حاملہ خواتین ایک ساتھ جمع ہوتی ہیں اور انہیں  ان کے بچوں کی صحت کے لیے 'پوشن کٹ' دی جاتی ہیں۔  

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صرف راجستھان میں 2022-23کے دوران تقریباً 3.5 لاکھ خواتین اس اسکیم سے مستفید ہوئی ہیں ۔

دوسہ سے رکن پارلیمنٹ کےسلسلہ وار  ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

"دوسا کی یہ منفرد پہل پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کو نئی توانائی دینے والی ہے۔ یہ ماؤں کے ساتھ ساتھ بچوں کی  حفظان صحت کو یقینی بنا رہی ہے۔" 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
UPI — an eventful journey

Media Coverage

UPI — an eventful journey
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،25 اگست 2026
August 25, 2026

Nari Shakti to Capital Markets: PM Modi’s Reforms Are Rewiring India’s Growth Story