وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سوستھ ناری ، سشکت پریوار ابھیان کے تحت تین گنیز ورلڈ ریکارڈ ٹائٹل بنانے کی ستائش کی ہے ۔
اس کامیابی کے بارے میں وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی ایک پوسٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات بہت قابل ستائش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی عوامی تحریکیں خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں کو مزید تقویت دیتی ہیں اور ناری شکتی کی زندگیوں پر تبدیلی لانے والے اثرات مرتب کرتی ہیں ۔
وزیر اعظم نےایکس پر پوسٹ کیا ؛
"یہ بہت قابل ستائش ہے! اس طرح کی عوامی تحریکیں ہماری خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں کو تحریک دیتی ہیں اور ہماری ناری شکتی کی زندگیوں پر تبدیلی لانے والے اثرات مرتب کرتی ہیں ۔
This is very commendable! Such mass movements add impetus to our women empowerment efforts and have a transformative impact on the lives of our Nari Shakti. https://t.co/Hb2rSSOIXv
— Narendra Modi (@narendramodi) November 1, 2025


