وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آلسٹام کے سی ای او جناب مارٹن سیون کے ساتھ بارآور گفت و شنید کا اہتمام کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں آلسٹام کی موجودگی پہلے ہی کافی مضبوط ہے۔ جناب مودی نے بھارت کی نمو کی داستان میں کمپنی کے بھروسے اور دنیا کے لیے بھارت میں اشیاء سازی کے لیے اس کی کوششوں کی ستائش کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والے وقت میں مواقع مزید بہتر ہوں گے۔
جناب مودی نے اس امر پر زور دیا کہ بھارت اپنے نوجوانوں کے ساتھ اشتراک کے لیے دنیا کو مدعو کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛
’’آلسٹام کے سی ای او جناب مارٹن سیون کے ساتھ بارآور گفت و شنید کا اہتمام کیا۔ آلسٹام کی بھارت میں موجودگی پہلے ہی کافی مضبوط ہے۔ بھارت کی نمو کی داستان میں ان کا بھروسہ اور دنیا کے لیے بھارت میں اشیاء سازی کے لیے ان کوششیں قابل تعریف ہیں۔ اور، آنے والے وقت میں مواقع اور بہتر ہوں گے۔
بھارت اپنے نوجوانوں کے ساتھ اشتراک کے لیے دنیا کو مدعو کرتا ہے۔
@Alstom ‘‘
Had a productive interaction with the CEO of Alstom, Mr. Martin Sion. Alstom already has a strong presence in India. Their belief in India’s growth story and their efforts towards making in India and making for the world are commendable. And, the opportunities are going to get… pic.twitter.com/2HgwzPgWAx
— Narendra Modi (@narendramodi) June 18, 2026


