ٹرمینل کی عمارت کا اگلا حصہ شری رام مندر کے فن تعمیر کو ظاہر کرتا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نو تعمیر شدہ ایودھیا ہوائی اڈے کا افتتاح کیا۔ ہوائی اڈے کا نام مہارشی والمیکی انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا گیا ہے۔

بعدازاں ، ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایودھیا ہوائی اڈے کا نام مہارشی والمیکی کے نام پر رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہارشی والمیکی کی رامائن علم کی راہ ہے جو ہمیں شری رام سے جوڑتی ہے۔ جدید ہندوستان میں مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہمیں ایودھیا دھام اور عظیم الشان نئے رام مندر سے جوڑ ے گا۔ پہلے مرحلے میں ہوائی اڈہ سالانہ 10 لاکھ مسافروں کو سنبھال سکتا ہے اور دوسرے مرحلے کے بعد مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈہ سالانہ 60 لاکھ مسافروں کا بندوبست کرے گا۔

جدید ترین ہوائی اڈے کا پہلا مرحلہ 1450 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ ہوائی اڈے کی ٹرمینل عمارت کا رقبہ 6500 مربع میٹر ہوگا، جو سالانہ تقریباً 10 لاکھ مسافروں کی خدمت کے لیے لیس ہوگا۔ ٹرمینل بلڈنگ کا اگلا حصہ ایودھیا میں شری رام مندر کے فن تعمیر کو ظاہر کرتا ہے۔ ٹرمینل بلڈنگ کے اندرونی حصوں کو مقامی آرٹ، پینٹنگ اور دیواروں سے سجایا گیا ہے جس میں بھگوان شری رام کی زندگی کی عکاسی کی گئی ہے۔ ایودھیا ہوائی اڈے کی ٹرمینل عمارت 5 اسٹار درجہ بندی کو پورا کرنے کے لیےانسولیٹڈ روفنگ سسٹم، ایل ای ڈی لائٹنگ، بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کا نظام، فوارے کے ساتھ زمین کی تزئین، پانی کی صفائی کا پلانٹ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، سولر پاور پلانٹ اور اس طرح کی بہت سی دیگر خصوصیات سمیت  مختلف پائیداری خصوصیات سے بھی لیس ہے ۔ ہوائی اڈہ خطے میں رابطوں کو بہتر بنائے گا، جس سے سیاحت، کاروباری سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
FIIs pour over $1 billion into Indian stocks, biggest weekly buying since June 2025

Media Coverage

FIIs pour over $1 billion into Indian stocks, biggest weekly buying since June 2025
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister expresses grief over loss of lives due to boat capsizing in South 24 Parganas district of West Bengal
July 13, 2026
Prime Minister announces ex-gratia

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has expressed deep grief over the loss of lives due to the capsizing of a boat in the South 24 Parganas district of West Bengal.

The Prime Minister conveyed his thoughts to the bereaved families in this hour of grief and prayed for the speedy recovery of the injured.

The Prime Minister announced that an ex-gratia of Rs. 2 lakh from the Prime Minister’s National Relief Fund (PMNRF) would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000.

The Prime Minister’s Office posted on X;

“The loss of lives due to the capsizing of a boat in the South 24 Parganas district of West Bengal is deeply painful. My thoughts are with the bereaved families in this hour of grief. May the injured recover at the earliest.

An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi”