وزیر اعظم مودی نے اس ہفتے ٹیکہ کاری مہم کی تیز رفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ اس رفتار کو آگے بھی برقرار رکھنا ضروری ہے
اس امر کو یقینی بنائیں کہ جانچ کی رفتار میں کمی نہ آئے کیونکہ مریضوں کا پتہ لگانے کے معاملے میں جانچ ایک ازحد اہم ہتھیار ہے اور اس سے کسی بھی خطے میں بیماری کی پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے: وزیر اعظم
ان تمام ممالک کی مدد کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں جنہوں نے کووِن پلیٹ فارم کی شکل میں بھارت کی زبردست تکنیکی مہارت میں دلچسپی ظاہر کی ہے
گذشتہ 6 دنوں میں 3.77 کروڑ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ، یہ تعداد ملیشیا، سعودی عرب اور کناڈا جیسے ممالک کی پوری آبادی سے زیادہ ہے

وزیر اعظم مودی نے ملک میں ٹیکہ کاری مہم کی رفتار اور کووِڈ صورتحال کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے سرکردہ افسران کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا۔

افسران نے وزیر اعظم کو ملک میں ٹیکہ کاری کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔ وزیر اعظم کو عمر کے حساب سے ٹیکہ کاری کوریج کے بارے میں مطلع کیا گیا۔ وزیر اعظم کو مختلف ریاستوں میں صحتی کارکنان ، ہروال کارکنان اور عوام کے درمیان ٹیکہ احاطہ  کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔

افسران نے وزیر اعظم کو آنے والے مہینوں میں ٹیکہ سپلائی اور پیداواریت میں اضافہ کے لئے کی جارہی کوششوں کے بارے میں بتایا ۔

وزیر اعظم کو مطلع کیا گیا کہ گذشتہ 6 دنوں کے دوران 3.77 کروڑ ٹیکے لگائے گئے، یہ تعداد ملیشیا، سعودی عرب اور کناڈا جیسے ممالک کی پوری آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ میٹنگ کے دوران اس بات پر بھی تبادلہ خیالات کیے گئے کہ ملک میں 128 اضلاع میں 45 برس سے زائد کی عمر کے زمرے کی 50 فیصد سے زائد آبادی کو اور 16 اضلاع میں 45 برس سے زائد کی عمر کے زمرے کی 90 فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس ہفتے ٹیکہ کاری مہم کی تیز رفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ اس رفتار کو آگے بھی برقرار رکھنا ضروری ہے۔

افسران نے وزیر اعظم مودی کو بتایا کہ وہ ٹیکہ کاری کے لئے عوام تک پہنچنے کی غرض سے اختراعی طریقہ کار تلاشنے اور ان کے نفاذ کے لئے ریاستی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ وزیر اعظم نے اس طرح کی کوششوں میں غیر سرکاری تنظیموں اور دیگر تنظیموں کی شمولیت کی ضرورت کے بارے میں بات چیت کی۔

اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کہ جانچ کی رفتار میں کمی نہ آئے، وزیر اعظم نے افسران کوریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں، کیونکہ جانچ کا عمل مریض کا پتہ لگانے میں ازحد اہمیت کا حامل ہے اور اس سے کسی بھی خطے میں بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔

افسران نے وزیر اعظم کو عالمی سطح پر کووِن پلیٹ فارم میں بڑھتی دلچسپی کے بارے میں بھی بتایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان تمام ممالک کی مدد کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں جنہوں نے کووِن پلیٹ فارم کی شکل میں بھارت کی زبردست تکنیکی مہارت میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi Explains How India Overcame the West Asia Energy Crisis, Slams Opposition for Fear-Mongering

Media Coverage

PM Modi Explains How India Overcame the West Asia Energy Crisis, Slams Opposition for Fear-Mongering
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets President of the United States on the 250th anniversary of the United States' independence
July 04, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, extended greetings to the President of the United States, Mr. Donald J. Trump, and the people of the United States on the historic occasion of the 250th anniversary of the country's independence. Shri Modi underscored the enduring strength of the India–United States partnership. He noted that the relationship between the two democracies extends beyond a strategic partnership and is anchored in shared values of democracy, the rule of law and faith in the limitless potential of their people.

The Prime Minister posted on X:

On behalf of 1.4 billion Indians, I extend my warmest congratulations to President Trump and the people of the United States on the historic 250th anniversary of your Independence.

India and the United States share more than a strategic partnership. Our shared belief in democracy, rule of law and the limitless potential of our people make our friendship a force for global good.

May the next 250 years bring even greater prosperity, peace and progress for America and take the India-US partnership to new heights.

@POTUS
@realDonaldTrump