وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج تلنگانہ کے یومِ تاسیس  کے خصوصی موقع پر ریاست کے عوام کو مبارک باد پیش کی۔

وزیرِ اعظم جناب نریندرمودی نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام اپنی اختراعی صلاحیتوں، محنت اور کاروباری جذبے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ریاست کی شاندار تہذیبی و تاریخی وراثت، نیز اس کے عوام کے حوصلے، عزم اور بہادری کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ جناب مودی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مرکزی حکومت، ’’ترقی یافتہ بھارت‘‘ کے خواب کو حقیقت میں تبدیل  کرنے کے لیے تلنگانہ کی مسلسل ترقی اور پیش رفت میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے ریاست کے عوام کی صحت، خوش حالی اور کامیابی کے لیے دعاء بھی کی۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:

’’ تلنگانہ کے یومِ  تاسیس کے خصوصی موقع پر ریاست کے عوام کو دلی مبارک باد۔ تلنگانہ کے عوام اپنی اختراعی صلاحیتوں، کاروباری جذبے اور نئی راہیں تلاش کرنے کے عزم کے لیے مشہور ہیں۔ یہ ریاست اپنی شاندار تہذیبی وراثت اور ایسی تاریخ کے لیے جانی جاتی ہے جو بہادری، ثابت قدمی اور پختہ عزم سے عبارت ہے۔ مرکزی حکومت ’’ترقی یافتہ بھارت‘‘ کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے تلنگانہ کی ترقی اور پیش رفت کے سفر میں بھرپور تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔ میں ریاست کے عوام کی اچھی صحت، خوش حالی اور کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
The Bishkek Balancing Act: How India’s dual engagements define its strategic autonomy

Media Coverage

The Bishkek Balancing Act: How India’s dual engagements define its strategic autonomy
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares a Sanskrit Subhashitam, highlighting the qualities of a truly wise person
September 01, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi shared a Sanskrit Subhashitam today, highlighting the qualities of a truly wise person.

The Prime Minister wrote on X;

"यस्य कृत्यं न जानन्ति मन्त्रं वा मन्त्रितं परे।

कृतमेवास्य जानन्ति स वै पण्डित उच्यते॥"

A truly wise person is one whose plans and actions remain hidden from others until they are completed. Such a disciplined, discerning and thoughtful person is rightly regarded as truly wise.