وزیراعظم جناب نریندرمودی نے تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

ایک ٹویٹ میں  وزیراعظم  جناب نریندرمودی نے کہا:

‘‘تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کی بہنوں اوربھائیوں کو مبارکباد ۔ تلنگانہ کے عوام ، سخت محنت اور قومی ترقی کے تئیں اپنی بے مثال وابستگی کے لئے معروف ہیں ۔ریاست کی تہذیب وثقافت دنیا بھرمیں معروف ہے ۔ میں تلنگانہ کے عوام کی خیروعافیت کے لئے دعاگوہوں ۔