آئی ٹی بی پی کے یوم تاسیس کے موقع پر آئی ٹی بی پی ہِم ویروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آئی ٹی بی پی کو بہادری اور لگن کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے قدرتی آفات اور امدادی کارروائیوں کے دوران ان کی کوششوں کی بھی تعریف کی جو لوگوں کیلئے باعث فخرہے۔
جناب مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:
‘‘آئی ٹی بی پی ہِم ویر اور ان کے اہل خانہ کو یوم تاسیس کی مبارکباد۔ یہ فورس بہادری اور لگن کی علامت کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہے۔ وہ کچھ انتہائی مشکل علاقوں اور سخت موسمی حالات میں ہماری حفاظت کرتے ہیں۔ مزید برآں، قدرتی آفات اور امدادی کارروائیوں کے دوران ان کی کوششوں سے لوگوں میں بے پناہ فخر کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ ITBP_official@’’
Raising Day greetings to ITBP Himveers and their families. This Force stands tall as a symbol of valour and dedication. They protect us, including in some of the most challenging terrains and tough climatic conditions. Additionally, their efforts during natural disasters and… pic.twitter.com/DaeiubASbe
— Narendra Modi (@narendramodi) October 24, 2024