وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئے سال نوسموتسر  کے پرمسرت موقع پر ہم وطنوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے خوشحالی کا سال اور  ملک کی  ترقی کے لیے نئے عزم کے لئے  دعا  کی ہے۔

نئے سال کے انتہائی خاص موقع پر سب کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دعا کی کہ آنے والا نیا سال ہر ایک کی زندگی میں ہمت، خود اعتمادی اور خدمت کے جذبے کو مضبوط کرے۔ جناب مودی نے مزید امید ظاہر کی کہ یہ اقدار  ملک  کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششوں کو نئی تحریک دیں گی۔ انہوں نے تمام شہریوں کے لیے بے پناہ خوشی، کامیابی اور اچھی صحت کی دعا کی۔

وزیر اعظم نے  ایکس پر لکھا

‘‘اہل وطن کو نئے سال کی بے شمار مبارکباد۔ میری خواہش ہے کہ یہ نیا سال آپ تمام  کی زندگیوں میں ہمت، خود اعتمادی اور خدمت کے جذبے کو مزید  مستحکم کرے، جس کے نتیجے میں ملک کی تعمیر کی کوششوں کو نئی طاقت ملے گی۔’’

‘‘نوسموتسر کے انتہائی خاص موقع پر سب کو نیک خواہشات۔ ہر کسی کو بے پناہ خوشی، کامیابی اور بہترین صحت نصیب ہو۔ میری دعا ہے کہ آنے والا نیا سال ہر ایک کی زندگی میں ہمت، خود اعتمادی اور خدمت کے جذبے کو مزید تقویت بخشے۔ یہ  ملک  کی تعمیر کے لیے ہماری اجتماعی کوششوں کو ایک نئی تحریک بھی فراہم کرے۔’’

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Indian Railways clears ₹755-crore project to build third line between Champa and Korba

Media Coverage

Indian Railways clears ₹755-crore project to build third line between Champa and Korba
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17 جون 2026
June 17, 2026

PM Narendra Modi's Dual Legacy: Commanding Global Respect While Delivering Health Miracles, Rail Revolution & Digital Leadership