وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے عوام کو ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی، اور بھارت کی مالامال ثقافت اور ورثے میں اپنا تعاون دینے کے لیے ان کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دوہرے انجن والی حکومت  اور ترقی کے لیے عہد بستہ عوام کی فعال شراکت داری کے ساتھ اترپردیش  نے گذشتہ 9 برسوں میں ایک ’بیمارو‘ ریاست سے ایک مثالی ریاست میں تبدیل ہونے کا سفر طے کیا  ہے۔

ریاست کے مستقبل کو لے کر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ اترپردیش  کی زبردست صلاحیت  ملک کی پیش رفت کو فعال اور آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛

’’بھارتی ثقافت اور وراثت کی دولت میں بیش قیمتی تعاون دینے والے اترپردیش کے اپنے تمام پریوار جنو کو ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر بہت بہت مبارکباد۔ دوہرے انجن والی حکومت اور ترقی کے لیے وقف یہاں کے لوگوں کی شراکت داری سے ہماری اس ریاست نے گذشتہ 9 برسوں میں بیمارو سے بے مثال ریاست بننے کا سفر طے کیا ہے۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ ملک کی پیش رفت کو فعال بنائے رکھنے میں اترپردیش کی صلاحیت بہت کام آنے والی ہے۔‘‘

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s pharmaceutical sector records transformative growth over 12 years, strengthening affordable healthcare and self-reliance

Media Coverage

India’s pharmaceutical sector records transformative growth over 12 years, strengthening affordable healthcare and self-reliance
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،19 جون 2026
June 19, 2026

Appreciation for India’s Domestic Growth and Rising Global Influence under PM Modi’s Leadership