نئی دہلی27؍جولائی:وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے یونیسکوکی طرف سے  ہندوستان میں ہڑپائی شہر، دھولاویراکو عالمی ثقافتی ورثہ قراردیئے جانے پرخوشی کا اظہارکیاہے ۔ انھوں نے یہ بھی  کہا کہ جولوگ تاریخ ، ثقافت اورآثارقدیمہ میں دلچسپی رکھتے ہیں ، بالخصوص ان لوگوں کے لئے اس شہر کی سیاحت کرنا بہت ضروری ہے ۔

یونیسکوکی طرف سے کی گئی ایک ٹویٹ کے ردعمل کے طورپر ، اپنی بہت سی ٹویٹس میں وزیراعظم نے کہا؛

‘‘اس خبرسے بے پناہ خوشی ہوئی ۔

دھولاویرا ایک بہت  اہمیت کاحامل شہری مرکز تھا  اور اس وقت      ماضی سے ہمارے اہم ترین رابطوں میں سے ایک ہے ۔ جولوگ تاریخ ، ثقافت اورآثارقدیمہ میں دلچسپی رکھتے ہیں ، بالخصوص ان لوگوں کے لئے اس شہر کی سیاحت کرنا بہت ضروری ہے ۔

میں دھولاویرا شہرپہلی بار اپنے تعلیمی دنوں کے دوران گیاتھا اوراس مقام کے حسن وجمال نے مجھے مسحورکردیاتھا۔

گجرات کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے ، مجھے  دھولاویرا میں وراثتوں کے تحفظ اور ان کی بحالی سے متعلق امورپر کام کرنے کا ایک موقع میسرآیاتھا۔ ہماری ٹیم نے اس مقام پر ایک سیاح دوست بنیادی ڈھانچہ تعمیرکرنے کی سمت میں بھی کام کیاتھا۔ ’’

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's high-flying ambitions: How policy overhaul doubled nation's MRO footprint from 96 to 166

Media Coverage

India's high-flying ambitions: How policy overhaul doubled nation's MRO footprint from 96 to 166
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 16 مئی 2026
May 16, 2026

Petroleum Reserves Secured, Dollars Pouring In, AI Supercluster Rising — Welcome to PM Modi’s New India