وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے لکھنؤ میں آتشزدگی کے حادثے میں جانی اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے سوگوار کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور حکام متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں ۔
وزیر اعظم نے دو دولاکھ روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا ۔ وزیراعظم کے قومی راحتی فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مہلوکین کےلواحقین کو 2-2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے ، جبکہ زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے دیے جائیں گے ۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا ؛
‘‘اتر پردیش کے لکھنؤ میں آتشزدگی کے حادثے میں جانی نقصان سے دکھی ہوں ۔ سوگوار کنبوں سے دلی تعزیت ۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔بچاؤ کارروائی جاری ہے اور حکام ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں ۔
وزیراعظم کے قومی راحتی فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مہلوکین کےلواحقین کو 2-2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے ، جبکہ زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے دیے جائیں گے ۔‘‘: PM @narendramodi
Anguished by the loss of lives in a fire mishap in Lucknow, Uttar Pradesh. My condolences to the bereaved families. May the injured recover at the earliest. Rescue operations are underway and authorities are providing all possible assistance.
— PMO India (@PMOIndia) June 22, 2026
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from…


