وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوگا کے بین الاقوامی دن 2026 کو حقیقی معنوں میں عالمی جشن کے طور پرمنانے کےلئے دنیا بھر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یوگا کو تندرستی اور اچھی صحت کے مشترکہ حصول میں زندگی کے تمام شعبوں ، تمام ممالک کے لوگوں کو اکٹھا کرتے ہوئے دیکھنا حوصلہ افزا ہے ۔
جناب مودی نے امید ظاہر کی کہ یہ دن آنے والے وقت میں یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے کے لیے مزید لوگوں کو تحریک دے گا ۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا ؛
"دنیا بھر میں یوگا کا ایک یادگار دن!
یوگا کے عالمی دن 2026 کو حقیقی معنوں میں عالمی جشن بنانے کے لیے دنیا بھر کے لوگوں کا شکریہ ۔
یوگا کو تندرستی اور اچھی صحت کے مشترکہ حصول میں زندگی کے تمام شعبوں ، تمام ممالک کے لوگوں کو اکٹھا کرتے ہوئے دیکھنا حوصلہ افزا ہے ۔
میں خواہش کرتا ہوں کہ یہ دن آنے والے وقت میں مزید لوگوں کو یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے کی ترغیب دے۔
#IDY2026
#YogaForHealthyAging "
A memorable Yoga Day across the world!
— Narendra Modi (@narendramodi) June 21, 2026
Gratitude to people around the world for making International Day of Yoga 2026 a truly global celebration.
It is encouraging to see Yoga bringing together people from all walks of life, across nations, in the shared pursuit of wellness…


