وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ’ایز آف لیونگ‘ (زندگی کو آسان بنانے) کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے اور اصلاحات کا سفر آنے والے وقت میں مزید جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔ جناب مودی نے ایکس پر ایک تھریڈ بھی شیئر کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی حکومت نے اس سمت میں کیسے کام کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے ایکس پر لکھا:
’’ہماری حکومت ’ایز آف لیونگ‘ کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے اور ذیل میں دیا گیا یہ تھریڈ اس بات کی مثالیں پیش کرتا ہے کہ ہم نے اس سمت میں کس طرح کام کیا ہے۔ ہماری اصلاحاتی مہم آنے والے وقت میں مزید جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہے گی۔‘‘
Ours is a Government committed to boosting ‘Ease of Living’ and this thread below gives examples of how we have worked in that direction. Our reform trajectory will continue with even more vigour in the coming times. https://t.co/4ZdPFQl92b
— Narendra Modi (@narendramodi) December 26, 2025


