وزیرِ اعظم، جناب  نریندر مودی نے ویدمورتی دیوورَت مہیش ریکھے کو دنڈکرم پاراین مکمل کرنے پر مبارکباد دی، جس میں شکلا یجور وید کی مادھیاندن شاخ کے 2000 منتر شامل تھے، اور یہ سب انہوں نے بغیر کسی رکاوٹ کے صرف 50 دنوں میں مکمل کیے۔ جناب  مودی نے کہا کہ 19 سالہ ویدموُرتی دیوورَت مہیش ریکھے کا یہ کارنامہ آنے والی نسلوں کے لیے یادگار رہے گا۔جناب مودی نے مزید کہا کہ ’’کاشی کے رکنِ پارلیمنٹ ہونے کے ناطے، میں خوش ہوں کہ یہ غیر معمولی کارنامہ اس مقدس شہر میں انجام پایا۔ اُن کے خاندان، متعدد سنتوں، مہنتوں، اسکالرس اور بھارت بھر کی تنظیموں کو میرا پرنام جو انہوں نے تعاون فراہم کیا۔‘‘

وزیرِ اعظم نےایکس پر پوسٹ کیا:

’’جو کچھ 19 سالہ ویدموُرتی دیوورَت مہیش ریکھے نے کیا، وہ آنے والی نسلوں کے لیے یادگار رہے گا!

ہر وہ شخص جو بھارتی ثقافت سے محبت رکھتا ہے، اس پر فخر محسوس کرتا ہے کہ انہوں نے دنڈکرم پاراین مکمل کیا، جس میں شکلا یجور وید کی مادھیاندن شاخ کے 2000 منتر شامل ہیں، اور یہ سب انہوں نے بغیر کسی رکاوٹ کے 50 دنوں میں مکمل کیے۔ اس میں متعدد ویدکے منتر اور مقدس الفاظ شامل ہیں جو انہوں نے مقدس کلمات بغیر کسی غلطی کے ادا کیے۔ وہ ہمارے گرو پرمپرا کی بہترین روایت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

کاشی کے رکنِ پارلیمنٹ ہونے کے ناطے، میں خوش ہوں کہ یہ غیر معمولی کارنامہ اس مقدس شہر میں انجام پایا۔ اُن کے خاندان، متعدد سنتوں، مہنتوں، اسکالرس اور بھارت بھر کی تنظیموں کو میراپرنام جو انہوں نے تعاون فراہم کیا۔‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Republic Day sales see fastest growth in five years on GST cuts, wedding demand

Media Coverage

Republic Day sales see fastest growth in five years on GST cuts, wedding demand
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،27جنوری 2026
January 27, 2026

India Rising: Historic EU Ties, Modern Infrastructure, and Empowered Citizens Mark PM Modi's Vision