وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی شاندار جیت پر پارٹی کے رہنما جناب طارق رحمان سے بات کی اور انہیں مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے گفتگو کے دوران جناب رحمان کو بنگلہ دیش کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کی کوششوں میں اپنی نیک تمنائیں اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش قریبی ہمسایہ ممالک ہیں اور ان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی روابط مضبوط ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک اور عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھارت کی مستقل وابستگی کو دہرایا۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:
’’ جناب طارق رحمان سے بات کر کے مجھے بہت خوشی ہوئی۔ میں نے انہیں بنگلہ دیش کے انتخابات میں ان کی شاندار جیت پر مبارکباد دی ہے۔
میں نے بنگلہ دیش کے عوام کی امنگیں پوری کرنے کے ان کے اقدامات میں اپنی نیک تمنائیں اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔
میں نے تاریخی اور ثقافتی روابط والے دونوں قریبی ہمسایہ ممالک کے عوام کی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھارت کی مستقل وابستگی کی تصدیق کی ہے۔‘‘
@trahmanbnp
Delighted to speak with Mr. Tarique Rahman. I congratulated him on the remarkable victory in the Bangladesh elections.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 13, 2026
I conveyed my best wishes and support in his endeavour to fulfil the aspirations of the people of Bangladesh.
As two close neighbours with deep-rooted…


