وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کو راجیہ سبھا کے لیے ان کی نامزدگی پر مبارکباد دی ہے۔ ایتھلیٹ پی ٹی  اوشا، میوزک کمپوزر، الائیاراجا، مخیرّ   اور سماجی کارکن جناب  ویریندر ہیگڑے، فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر، جناب  وی وجیندر پرساد گارو ایسے نامزد امیدوار ہیں جنہیں راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا گیا  ہے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

‘‘قابل ذکر  شخصیت پی ٹی اوشا جی ہر ہندوستانی کے لیے ایک حوصلہ افزائی کاوسیلہ ہے۔ کھیلوں میں ان کے کارنامے بڑے پیمانے پر مشہور ہیں لیکن گزشتہ کئی سالوں میں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے ان کا کام بھی اتنا ہی قابل ستائش ہے۔ انہیں راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیے جانے پر مبارکباد۔ @PTUshaOfficial’’

‘‘ @ الائیاراجا جی کی تخلیقی ذہانت نے نسل در نسل لوگوں کو مسحور کیا ہے۔ ان کے کام بہت سے انسانی جذبات کی خوبصورتی سے عکاسی کرتے ہیں۔ جو چیز ان کی تخلیقی ذہانت اور کاموں  کو ہی طرح  متاثر کن ہے وہ ان کی زندگی کا سفر ہے۔ وہ ایک  معمولی  پس منظر سے ابھر کر  سامنے آئے اور بہت  نمایاں مقام  حاصل کیا۔ خوشی ہے کہ انہیں راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔’’

‘‘ جناب  ویریندر ہیگڑے جی شاندار عوامی خدمات میں سب سے آگے ہیں۔ مجھے دھرماستھلا مندر میں عبادت کرنے اور صحت، تعلیم اور ثقافت میں وہ جو عظیم کام کر رہے ہیں اس کا بھی مشاہدہ کرنے کا موقع ملا ہے۔ وہ یقیناً پارلیمانی کارروائیوں کو تقویت بخشیں گے۔’’

‘‘ جناب  وی. وجیندر پرساد گارو کئی دہائیوں سے تخلیقی دنیا سے وابستہ ہیں۔ ان کے کام ہندوستان کی شاندار ثقافت کو ظاہر کرتے ہیں اور عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا چکے ہیں۔ راجیہ سبھا کے لیے نامزد ہونے پر انہیں مبارکباد۔’’

 

 

 

 

 

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India surpasses China, emerges as world’s largest rice producer

Media Coverage

India surpasses China, emerges as world’s largest rice producer
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،5 جنوری 2026
January 05, 2026

From Vision to Verifiable Results: Aatmanirbhar Bharat Taking Shape Under PM Modi’s Leadership