وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے صدر کے طور پر منتخب ہونے پر جناب تو لام کو دلی مبارکباد پیش کی ۔
نئے صدر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور ویتنام کے درمیان وقت کے معیار پرکھری اترنے والی دوستی مزید مستحکم ہوگی۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ وہ دونوں ممالک اور خطے کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں ۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا:
‘‘سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے صدر کے طور پر منتخب ہونے پر جناب تو لام کو دلی مبارکباد ۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی قیادت میں ، ہمارے دونوں ممالک کے درمیان وقت کے معیار پرکھری اترنے والی دوستی مزید مستحکم ہوگی ۔میں اپنے لوگوں اور خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں ۔’’
Heartiest congratulations to Mr. To Lam on his election as President of the Socialist Republic of Vietnam. I am confident that under his leadership, the time-tested friendship between our two countries will continue to grow from strength to strength. I look forward to working…
— Narendra Modi (@narendramodi) April 7, 2026


