نئی دہلی،15؍ اگست : وزیراعظم نریندر مودی نے ورکلاں میں نوجوانوں کی عالمی تیر اندازی چمپئن شپ میں سونے کے 8 تمغوں سمیت 15 تمغے جیتنے پر بھارتی دستے کو مبارک باد پیش کی ہے۔
ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’’بھارتی دستے کے نوجوانوں کی تیر اندازی کی عالمی چمپئن شپ میں سونے کے 8 تمغوں سمیت 15 تمغے جیت کر ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ ہماری ٹیم کو بہت بہت مبارک باد اور مستقبل میں ان کی جدو جہد کے لئے نیک خواہشات۔ اس کامیابی سے نوجوانوں کو تیر اندازی کی طرف راغب کرنے اور بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لینے کی تحریک حاصل ہو۔‘‘
The Indian contingent at the World Archery Youth Championships in Wroclaw has made us proud by winning 15 medals including 8 Golds. Congrats to our team and best wishes for their future endeavours. May this success inspire more youngsters to pursue archery and excel in it. pic.twitter.com/b5E5UdE4zX
— Narendra Modi (@narendramodi) August 15, 2021


