نئی دہلی، 30 جولائی 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سی بی ایس ای امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے بارہویں درجے کے طلباء کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ننھے دوست کے طور پر مخاطب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے انہیں روشن، پرمسرت اور صحت مند مستقبل کے لئے دعائیں دیں۔

ٹوئیٹس کے ایک سلسلے کے تحت، وزیر اعظم نے کہا؛

’’میرے ننھے دوستوں کو مبارکباد جنہوں نے سی بی ایس ای کے بارہویں درجے کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ روشن، پرمسرت اور صحت مند مستقبل کے لئے نیک خواہشات۔

جو یہ سوچ رہے ہیں کہ وہ مزید محنت کر سکتے تھے یا اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے تھے، ان کے لئے میں کہنا چاہتا ہوں، اپنے تجربے سے سیکھیں اور اپنے وقار کو برقرار رکھیں۔ ایک روشن اور مواقع سے بھرا مستقبل کا آپ کا منتظر ہے۔ آپ میں سے ہر ایک میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ میری نیک خواہشات ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔

اس سال درجہ بارہویں کے امتحانات میں حصہ لینے والے بیچ نے یہ کارکردگی غیر معمولی صورتحال کے دوران پیش کی ہے۔

تعلیمی دنیا نے گذشتہ برس کے دوران متعدد تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا۔ پھر بھی، انہوں نے نئے طور طریقوں کو اپناکر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا۔ مجھے ان پر فخر ہے۔‘‘

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
'We'll provide AI skill training to 1 crore youth': PM Modi's big announcement on Independence Day 2026

Media Coverage

'We'll provide AI skill training to 1 crore youth': PM Modi's big announcement on Independence Day 2026
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،15 اگست 2026
August 15, 2026

Azadi Ka Amrit Mahotsav Continues: PM Modi’s Independence Day Vision Unites Growth, Youth Power & National Pride