وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب  راج مَن چندا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔ جناب مودی نے جناب من چندا  کو ہندوستانی اسکواش کے ایک حقیقی آزمودہ کار کے طور پر سراہا ، جو اپنی لگن اور بہترین کارکردگی کے لیے معروف ہیں۔ انہوں نے جناب مَن چندا کی قوم کے تئیں ان کی خدمات کے لئے بھی ستائش کی جو ان کی فوجی خدمات میں جھلکتی ہیں۔

وزیراعظم نے ایکس پر لکھا:

‘‘جناب راج مَن چندا جی کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔  ہندوستانی اسکواش میں وہ ایک ایسےحقیقی لیجنڈ تھے،  جو اپنی لگن اور عمدگی کے لئے مشہور تھے۔ انہیں ملنے والے اعزازات کے علاوہ، کھیل کے لئے ان کا جنون اور نسلوں کو متاثر کرنے کی ان کی صلاحیت نے انہیں حقیقی معنوں میں منفرد بنا دیا۔  اسکواش کورٹ سے ہٹ کر قوم کی خدمت ان کی فوجی خدمات سے بھی جھلکتی تھی۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی:

‘‘ PM @narendramodi

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s power sector set for strong FY27 growth on rising demand, capacity additions: Report

Media Coverage

India’s power sector set for strong FY27 growth on rising demand, capacity additions: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیرِ اعظم نے بھارت کے نوجوانوں کی جرأت اور استقامت کو سراہتے ہوئے سنسکرت سبھاشیتم شیئر کیا
July 20, 2026

وزیرِ اعظم  جناب  نریندر مودی نے بھارت کے نوجوانوں کی جرأت اور استقامت کی تعریف کرتے ہوئے ایک سنسکرت سبھاشیتم (حکمت آمیز شعر) شیئر کیا:

"प्राप्यापदं न व्यथते कदाचिदुद्योगमन्विच्छति चाप्रमत्तः।

दुःखं च काले सहते महात्मा धुरन्धरस्तस्य जिताः सपत्नाः॥"

جناب  مودی نے کہا کہ ہمارے نوجوان اپنی جرأت، خود اعتمادی اور انتھک محنت کے ذریعے تاریخی کامیابی حاصل کر رہے ہیں اور یہی تیزی سے ترقی کررہے  ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

وزیرِ اعظم نے ایکس  پر پوسٹ کیا:

"آج ہمارے نوجوان ساتھی صبر، خود اعتمادی اور انتھک محنت سے تاریخی کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔ یہی ترقی کررہے بھارت کی سب سے بڑی طاقت ہے۔"

प्राप्यापदं  व्यथते कदाचिदुद्योगमन्विच्छति चाप्रमत्तः।

दुःखं  काले सहते महात्मा धुरन्धरस्तस्य जिताः सपत्नाः॥