وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے انہیں ایک قابل ذکر رہنما  قرار دیتے ہوئے  کرناٹک میں  ان  کے ذریعہ بنیادی ڈھانچے  کے فروغ میں  کی گئی  خدمات کی ستائش کی ۔

 وزیراعظم نریندر مودی نے  ایکس پر اپنی  پوسٹ میں لکھا :

’’ جناب  ایس ایم کرشنا جی ایک قابل ذکر رہنما تھے، جن کے ذریعہ  لوگوں کی زندگیوں کے لئے کی گئیں غیر معمولی خدمات کی لوگ آج بھی تعریف کرتے ہیں ۔انہوں نے ہمیشہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئےمسلسل محنت کی ۔ انہیں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنے دور کے لیے، خاص طور پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دینے کے لیےیاد کیا جاتا ہے۔ جناب  ایس ایم کرشنا جی بھی ایک قابل قاری اور مفکر تھے۔

’’مجھے گزشتہ سالوں میں جناب ایس ایم کرشنا جی کے ساتھ بات چیت کرنے کے بہت سے مواقع ملے ہیں، اور میں ان بات چیت کے لمحات کو ہمیشہ اپنے تصور میں سنبھال کر رکھوں گا ۔ مجھے ان کے انتقال سے بہت دکھ ہوا ہے۔ ان کے خاندان اور مداحوں سے میری تعزیت۔ اوم شانتی۔’’

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India stands tall in shaky world economy as Fitch lifts FY26 growth view to 7.5%

Media Coverage

India stands tall in shaky world economy as Fitch lifts FY26 growth view to 7.5%
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،13 مارچ 2026
March 13, 2026

Resilient India Under PM Modi: Diplomatic Mastery, Youth Power, and Unstoppable Progress