وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر سبھاش سی کشیپ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، جو اس سے قبل ایوان زیریں-لوک سبھا کے سکریٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر کشیپ  ہندوستان  کے ممتاز آئینی ماہرین میں سے ایک تھے، جن کی پارلیمانی اور آئینی مباحث میں خدمات نے ہمارے معاشرے کو بہت مالا مال کیا۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ ان کی تحریریں اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی وابستگی قابل تحسین تھی۔ وزیراعظم نے ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم نے ایکس پر لکھا:

‘‘ڈاکٹر سبھاش سی کشیپ کے انتقال پر دکھ ہوا، جو اس سے قبل لوک سبھا کے سکریٹری جنرل رہ چکے تھے۔ وہ  ہندوستان کے ممتاز آئینی ماہرین میں سے ایک تھے جن کی پارلیمانی اور آئینی مباحث میں خدمات نے ہمارے معاشرے کو مالا مال کیا۔ ان کی تحریریں اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی وابستگی قابل ذکر تھی۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت۔ اوم شانتی۔’’

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Indian economy navigated well external uncertainties: RBI Bulletin

Media Coverage

Indian economy navigated well external uncertainties: RBI Bulletin
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،23 جولائی 2026
July 23, 2026

Digital Rails, PLI Jobs & Swift Justice: How PM Modi’s Governance is Rewiring India’s Future