وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سلطنت بحرین کے وزیر اعظم عالی جناب شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ’’سلطنت بحرین کے وزیر اعظم عزت مآب شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کی افسوسناک موت پر صمیم قلب سے میری تعزیت۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہمارے خیالات اور ہماری دعائیں عالی وقار شاہِ بحرین، شاہی خاندان اور بحرین کے عوام کے ساتھ ہیں۔‘‘
My heartfelt condolences on the sad demise of His Royal Highness Prince Khalifa bin Salman Al Khalifa, Prime Minister of the Kingdom of Bahrain. In this moment of grief, our thoughts and prayers are with HM the King of Bahrain, the royal family and the people of Bahrain.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 11, 2020