وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج معروف اداکار جناب دھرمیندر جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہندوستانی سنیما کے ایک دور کا خاتمہ قرار دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دھرمیندر جی ایک مشہور فلمی شخصیت اور ایک غیر معمولی اداکار تھے جنہوں نے اپنے ادا کردہ ہر کردار میں دلکشی اور گہرائی لانے کا کام کیا۔  متنوع کرداروں کو پیش کرنے کی ان کی صلاحیت نے نسلوں سے بے شمار لوگوں کو متاثر کیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:

’’دھرمیندر جی کے انتقال سے ہندوستانی سنیما میں ایک دور کا خاتمہ ہوگیا ہے۔  وہ ایک مشہور فلمی شخصیت اور ایک غیر معمولی اداکار تھے جنہوں نے اپنے ادا کردہ ہر کردار میں دلکشی اور گہرائی لانے کا کام کیا۔  جس انداز میں انہوں نے متنوع کردار ادا کیے اس نے بے شمار لوگوں کو متاثر کیا۔  دھرمیندر جی کو ان کی سادگی، انکساری اور گرمجوشی کے لیے یکساں طور پر سراہا گیا۔  اس غم کی گھڑی میں، میرے خیالات ان کے اہل خانہ، دوستوں اور بے شمار مداحوں کے ساتھ ہیں۔  اوم شانتی ۔‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Technical textiles critical to footwear sector

Media Coverage

Technical textiles critical to footwear sector
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 29 اپریل 2026
April 29, 2026

Leadership That Plays, Builds & Delivers: PM Modi’s Vision Igniting Youth, Women & Northeast India