Shri Tata was at the forefront of championing causes like education, healthcare, sanitation, animal welfare: PM
Shri Tata’s passion towards dreaming big and giving back to the society were unique : PM

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب رتن ٹاٹا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ جناب ٹاٹا ایک صاحب بصیرت  کاروباری رہنما، ایک ہمدرد اور غیر معمولی انسان تھے جنہوں نے اپنی عاجزی، مہربانی اور ہمارے معاشرے کو بہتر بنانے کے لیے ایک پختہ  عزم  سے   بہت سے لوگوں کو اپناگرویدہ  بنایا ۔

ایکس پر ایک سلسلہ وار پوسٹ میں،جناب  مودی نے لکھا:

’’ جناب  رتن ٹاٹا جی ایک صاحب بصیرت  کاروباری رہنما، ایک ہمدرد   اور ایک غیر معمولی انسان تھے۔  انہوں نے  بھارت  کے سب سے پرانے اور سب سے معزز کاروباری گھرانوں میں سے ایک کو مستحکم قیادت فراہم کی۔  ساتھ ہی ، ان کی خدمات  بورڈ روم سے کہیں زیادہ تھی۔انہوں نے اپنی عاجزی، مہربانی اور ہمارے معاشرے کو بہتر بنانے کے پختہ  عزم کی بدولت بہت سے لوگوں کو  اپنا گرویدہ بنایا ‘‘۔

’’  جناب رتن ٹاٹا کے سب سے  منفرد  پہلوؤں میں سے ایک ان کا بڑے  خواب دیکھنے اور لوٹانے کا  جذبہ تھا۔ وہ  تعلیم، حفظان صحت، صفائی ستھرائی، حیوانات کی دیکھ بھال  جیسے  کاموں کو آگے بڑھانے میں  پیش پیش تھے: وزیر اعظم۔‘‘

’’میرے ذہن  میں  جناب  رتن ٹاٹا جی کے ساتھ بے شمار ملاقاتیں ہیں۔ جب میں وزیراعلیٰ تھا تو میں اکثر گجرات میں ان سے ملتا تھا۔ ہم مختلف معاملوں پر  تبادلہ خیال کر تے تھے۔ میں نے ان کے نظریات کو بہت فیض رساں پایا۔ جب میں دہلی آیا تو یہ ملاقاتیں جاری رہیں۔ ان کے انتقال سے مجھےانتہائی دکھ ہوا ہے ۔ اس دکھ کی گھڑی میں میرے  احساسات  ان کے خاندان، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی۔‘‘

 

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Led by iPhones, ‘Made in India’ smartphone exports grow 28% y-o-y in CY25: Counterpoint

Media Coverage

Led by iPhones, ‘Made in India’ smartphone exports grow 28% y-o-y in CY25: Counterpoint
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 24 اپریل 2026
April 24, 2026

Made in India, Built for 2047: PM Modi’s Reforms Turning Rural Hope into National Strength