وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج معروف لوک گلوکارہ شاردا سنہا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ شاردا سنہا کے میتھلی اور بھوجپوری لوک گیت پچھلی کئی دہائیوں سے بہت مشہور ہیں، جناب مودی نے کہا کہ ان کے سریلے گیت عقیدت سے لبریز عظیم تہوار چھٹھ سے جڑے ہوئے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر اپنی ایک  پوسٹ میں لکھا:

’’مشہور لوک گلوکارہ شاردا سنہا جی کے انتقال سے انتہائی دکھ ہوا ہے۔ ان کے گائے ہوئے میتھلی اور بھوجپوری لوک گیت پچھلی کئی دہائیوں سے بہت مقبول رہے ہیں۔ عقیدت سے لبریز  عظیم تہوار چھٹھ سے متعلق ان کے سریلے گیتوں کی گونج بھی ہمیشہ سنائی دیتی رہے گی۔ ان کا انتقال موسیقی کی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔  غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور مداحوں کے ساتھ تعزیت کااظہار کرتا ہوں۔

 اوم شانتی!‘‘

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s power sector set for strong FY27 growth on rising demand, capacity additions: Report

Media Coverage

India’s power sector set for strong FY27 growth on rising demand, capacity additions: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،20 جولائی 2026
July 20, 2026

Yuva to Global Stage: How PM Modi’s Policies Are Turning India’s Youth, Farms & Factories into Growth Engines